ETV Bharat / city

علی گڑھ: کورونا کے مزید 12 مریض صحتیاب - طبی عملہ

علی گڑھ میں جہاں ایک جانب کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، اب تک تقریبا 50 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

علی گڑھ: کورونا کے مزید 12 مریض صحتیاب
علی گڑھ: کورونا کے مزید 12 مریض صحتیاب
author img

By

Published : May 20, 2020, 3:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ایل ون اسپتال اترولی میں 12 کورونا وائرس کے 12 مریض صحتیاب ہرگئے ہیں، اب تک کل 98 مریضوں میں سے 50 مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وہیں اب تک یہاں نو افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اب بھی کورونا کے 39 فعال کیسز ہیں۔

ضلع علی گڑھ کےایل ون ہسپتال اترولی سے علی گڑھ کے دانش، محمد امیر، راحت علی، تالیب، سمرن، ترنم، اسر، زاکیا حبیب، جاوید، امام، واحد علی، مسررت نے آخرکار کورونا وائرس سے جنگ جیت لی ہے اور ا ن سبھی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔

اسپتال سے فراغت کے دوران صحتیاب ہونے والے افراد نے طبی عملے اور علیگڑھ انتظامیہ کے عہدے داران کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ جلد سے جلد سبھی متاثرین کو صحت یاب فرمائے۔

آ پ کو بتا دیں کہ ان سبھی افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کو اترولی کے ایل ون ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد اب یہ مکمل طور سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.