ETV Bharat / city

یوپی میں کورونا کے 1092 نئے معاملے، 4346 شفایاب

اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1092نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے جبکہ اس دورانیہ میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے شفایاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 4346درج کی گئی۔

یوپی میں کورونا کے 1092 نئے معاملے، 4346 شفایاب
یوپی میں کورونا کے 1092 نئے معاملے، 4346 شفایاب
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے 2مزید اضلاع میں 600 سے کم ایکٹیو مریضوں کی تصدیق کے بعد بریلی اور بلند شہر کو بھی دن کے کورونا کرفیوں سے مستثنی کردیا گیا اب ریاست کے صرف 8اضلاع میں دن کا کورونا کرفیو نافذ ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں ٹیم 9 کے ساتھ یومیہ جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ یوپی جو ملک میں سب سے زیادہ کورونا کا ٹیسٹ کرنے والا صوبہ ہے یہاں پر 3اپریل کے کورونا 3100783مریض تھے جس میں ٹھیک 36دن بعد آج ریاست میں اس تعداد میں 96فیصدی کی کمی حاصل کرلی ہے۔اس وقت ریاست میں 19438نئے کیسز ہیں۔جبکہ ریکوری شرح 97.6فیصدی ہے۔

ابھی تک ریاست میں 51032967کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا پازیٹیو ریٹ 0.4فیصدی رہی۔اسی طرح سے ریاست میں ابھی تک مجموعی طور سے 1656763افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ریاست کے اضلاع بلند شہر،بریلی میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 600سے کم ہونے پر ان اضلاع کو بھی دن کے کورونا کرفیو سے مستثنی کردیا گیا۔آنے والے پیر سے ان دو اضلاع میں بھی صبح سات سے شام سات تک دوکانیں کھل سکیں گے۔

اب ریاست کے 67اضلاع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 600سے کم ہوگئی ہے۔پیر تک 4۔5مزید اضلاع میں بھی ایکٹیو مریضوں کی تعداد 600سے کم ہوسکتی ہے۔ابھی تک ریاست میں کورونا ویکسین کی 19838187کورونا ویکسین ریاستی باشندوں کو لگائی جاچکی ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 401582افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.