ETV Bharat / city

شمالی کشمیر میں گولہ باری، شہری اور دو فوجی ہلاک - سرحد پر فائرنگ، دو جوان ہلاک کی خبر

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف وزری کی، جس میں دو بھارتی فوجی جوان اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے، جبکہ تین عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سرحد پر فائرنگ، دو جوان ہلاک
author img

By

Published : Oct 20, 2019, 10:13 AM IST

Updated : Oct 20, 2019, 12:32 PM IST

یہ فائرنگ اور گولہ باری اتوار کی صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ٹنگڈار سیکٹر میں کی گئی۔ گولہ باری میں فوجی چوکیاں اور شہری بستیاں نشانی بنائی گئیں۔

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو بھارتی جوان اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تین عام شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

گولہ باری سے دو رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ ہفتے پونچھ علاقے میں کی کئی پاکستانی گولہ باری میں ایک 27سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

فوجی ذرائع کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر مہینوں میں مجموعی طور ہونے والے خلاف ورزی واقعات، اس مدت کے دوران گزشتہ دو برسوں میں ہوئے ایسے واقعات کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔

گزشتہ ہفتے فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان ، کشمیر وادی میں بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ انکے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ ریاست میں دفعہ 370 کے بعد شورش کو برقرار رکھا جائے۔

جنرل سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج ایسے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کیمپ بدستور سرگرم ہیں اور پاکستان انہیں ہتھیاروں کی فراہمی سمیت تمام طرح کا تعاون دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈرونز کے ذریعے ہتھیار گرانے کا واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Intro:Body:

sunday

Conclusion:
Last Updated : Oct 20, 2019, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.