ETV Bharat / city

کپواڑہ: مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دو ملازمین معطل

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:11 PM IST

جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے ضلعی انتظامیہ نے ضلعی ترقیاتی کونسل کے جاری انتخابات کے پیش نظر نافذ کیے جانے والے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دو ملازمین کو معطل کردیا۔

کپواڑہ:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دو ملازمین معطل

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے مزید انکوائری تک دونوں ملازمین کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیٹ گارڈ (فاریسٹ گارڈ) کی معطلی سے متعلق ایک آرڈر کاپی کے مطابق دروس بیٹ میں تعینات خورشید احمد خان بیٹ گارڈ (فاریسٹ گارڈ) کے خلاف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حکم کے مطابق انتخابی مہم میں کسی بھی عہدیدار کی شمولیت واضح طور پر ضابطہ اخلاق کی ماڈل کی خلاف ورزی ہے، جو قانون کے تحت سزا یافتہ کارروائی کے مستحق ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم میں مزید کہا گیا ہے مذکورہ الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے دروس میں بیٹ گارڈ خورشید احمد کو معطل کردیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری کپوارہ کو یہ معاملہ سپرد کردیا گیا ہے، جو اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور 15 دن کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

وہیں ایک دوسری شکایت موصول ہونے پر ایک علیحدہ آرڈر جاری کیا گیا ہے، جس میں محکمہ صحت میں جونئیر ہیلتھ انسپکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے محمد شفیع وار کو ڈی ڈی سی انتخاب اور پنچایتی ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔انتخابی مہم میں مذکورہ عہدیدار کی شمولیت ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

وہیں محمد شفیع وار پر عائد کیے گئے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کے معاملے کو فوری طور پر ضلعی تپ دق کے افسر کپواڑہ کو دے دیا گیا ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور 15 دن کے اندر دفتر کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.