''سوارنم وجئے مشعل'' کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 دسمبر 2020 کو قومی جنگ میموریل نئی دہلی میں روشن کیا تھا۔ ایونٹ کی شروعات 'ایک میل یادگاری رن' کے ساتھ ہوئی، جس کی وجہ سے مشعل کو آرمی کیمپ لنگیٹ میں لے جایا گیا۔
مشعل کو کمانڈنگ افسر 30 آر آر ایس پی ہندواڑہ سندیپ گپتا، بی جے پی کے سیئنر رہنماء جاوید قریشی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں، سول معززین، این سی سی کیڈٹس، گائیڈز اور اسکول کے بچوں نے ادوی پورہ سے لنگیٹ آرمی کیمپ تک پیدل مارچ کیا۔
اودی پورہ سے باری باری فوج کے افسران، پولیس اہلکاروں اور جاوید قریشی نے مشعل کو ہاتھ میں لیکر لنگیٹ تک پہنچایا جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا، سکیورٹی فورسز کے اہلکار، 1971 کی جنگ کے سابق فوجی، جنگ میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کی اہلیہ، ویر ناریس، سول معززین اور کمانڈر راجور سیکٹر کے ذریعہ آرمی کیمپ لنگیٹ وار میموریل میں مشعل کو عقیدت کے ساتھ پیش کیا گیا۔
بعد ازاں مشعل کو اسٹیج پر نسب کیا گیا، اس تقریب کو ثقافتی پروگرامز اور 1971 کی جنگ کے سابق فوجی اہلکاروں، ویر ناریس کے کمانڈر راجور سیکٹر کے ذریعہ منایا گیا۔
اس پروگرام میں آرمی، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، سول انتظامیہ، این سی سی کیڈٹس، گائیڈز اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لنگیٹ کے آرمی کیمپ میں تقریبات کی تکمیل کے بعد ’سوارنم وجئے مشعل‘ کو آگے بڑھا کر جاوید قریشی کے ہاتھوں ہندواڑہ تک پہنچایا گیا، جہاں سے اس مشعل کو کاروان کے ساتھ ڈھول باجا کے ساتھ 47 آر آر کمیپ درگمولہ پہنچایا گیا۔