ETV Bharat / city

Kupwara Fire Incident کپوارہ آتشزدگی میں اسکول گاڑی اور سیب کے سو ڈبے خاکستر - کپوارہ آتشزدگی میں سیب کے ڈبے جل کر خاکستر

ضلع کپوارہ کے ہارل ماور علاقے میں آگ کی واردات میں ایک اسکول گاڑی اور سیب کے کم سے کم سو ڈبے جل کر خاکستر ہوگئے۔ Fire in Kupwara

کپوارہ میں آگ کی ایک واردات میں اسکول گاڑی اور سیب کے سو ڈبے خاکستر

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 12:39 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہارل ماور علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک اسکول گاڑی اور سیب کے کم سے کم سو ڈبے خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہریل ماور علاقے کے دربل گاؤں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک نجی اسکول گاڑی خاکستر ہوگئی۔ school vehicle gutted in Kupwara Fire

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس واردات میں وہاں نزدیک ہی رکھے گئے سیب کے ایک سو ڈبے، جن کا مالک محمد جمال شیخ تھا، بھی جل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ganderbal Fire Incident گاندربل میں آگ کی واردات کے دوران تین دکانیں خاکستر

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.