ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق کنونشن کے دوران پارٹی کے صدر و سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ریاست کی خصوصی شناخت اور دفعہ 370کو خطرہ لاحق ہے تاہم نیشنل کانفرنس ہر سطح پر دفعہ 370کی حفاظت یقینی بنائی گی۔
ان کےہمراہ ارکان پارلیمان محمد اکبر لون، انت ناگ پارلیمانی ارکان جسٹس حسنین مسعودی، پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینیئر رہنما چودھری رمضان، سیف اللہ میر، قیصر جمشید لون، شفقت علی وٹالی کے علاوہ دیگر دوسرے اعلی رہنما موجود تھے۔
ہندوارہ کنونشن میں شرکت سے پہلے فاروق عبداللہ نے آورہ علاقے میں قائم زیادت پر حاضری دی جس دوران انہوں نے ریاست کی امن وامان اور ترقی کے لیے دعا کی۔