خطاب کے دوران انہوں نے پیپلز کانفرنس کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ آج دفعہ 370 اور 35 اےکے دفاع کے حوالے سے باتیں کررہے ہیں وہ شاید بھول گئے ہیں کہ اقتدار کے خاطر انہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا'۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'اگرچہ پی ایس اے کا اطلاق شیر کشمیر (ڈاکٹر شیخ عبد اللہ، عمر عبداللہ کے دادا) نے کیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ قانون کا غلط اور ناجائز استعمال کیا گیا اور اب وقت کی ضروت ہے کہ اس قانون کا خاتمہ ہو'۔
عمر عبداللہ نے بی جے پی کے انتخابی منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بی جے پی کو چلینج کرتا ہوں کہ وہ دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے دکھائے'۔
سابق وزیراعلی نے مزید کہا کہ 'قومی شاہراہ پر دو دن قدغن لگانے سے لوگوں میں اور زیادہ تشویش پیدا ہوگئی ہے'۔