ETV Bharat / city

کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا اجلاس

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جاوید قریشی نے کپواڑہ میں کارکنان کے اجلاس میں کہا کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی جموں و کشمیر میں شاندار فتح کو یقینی بنائے گی۔

eeting of BJP workers in Kupwara
کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا اجلاس
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 2:56 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جاوید قریشی کی قیادت میں کپواڑہ کے ٹاون ہال میں کارکنان کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں جاوید قریشی نے این سی اور پی ڈی پی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔

کپواڑہ میں بی جے پی کارکنان کا اجلاس

انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 برسوں میں این سی اور پی ڈی پی نے لوگوں کو صرف نعرہ ہی دیا ہے جبکہ زمین پر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔

جاوید قریشی نے کہا کہ عوام اب ان خاندانی پارٹیوں سے تھک چکے ہیں اور دوبارہ ان کے جال میں نہیں پھسنے والے ہیں۔ بی جے پی نے کپواڑہ اور کپواڑہ سے باہر شاندار فتح کو یقینی بنانے کے لیے اپنی انتخابی مہم بھی تیز کر دی ہے۔

ٹاؤن ہال کپواڑہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ ایک مرتبہ جب حد بندی کا کام مکمل ہوجائے تو ہمیں پوری امید ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں عوام کی حکومت کے لیے انتخابات کرائے گی۔

انہوں نے ملک کے لوگوں اور خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مفت ویکسین اور مفت راشن فراہم کی بھی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.