ETV Bharat / city

تحصیل ذچلڈارہ میں سرکاری اراضی سے غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم - تحصیل ذچلڈارہ میں سرکاری اراضی

تحصیلدار زچلڈارہ محمد معروف قادری کی سربراہی میں محکمہ مال نے 196 کنال آراضی پر سے غیر قانونی اور ناجائز قبضہ ہٹایا۔ مقامی باشندوں نے محکمہ مال کی اس کاروائی کو سراہا۔

تحصیل ذچلڈارہ میں سرکاری اراضی پرغیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 3:42 PM IST

کپوارہ : تحصیلدار زچلڈارہ محمد معروف قادری کی سربراہی میں محکمہ مال نے 196 کنال آراضی پر سے غیر قانونی اور ناجائز قبضہ ہٹایا۔ مقامی باشندوں نے محکمہ مال کی اس کاروائی کو سراہا۔

تحصیل ذچلڈارہ میں سرکاری اراضی پرغیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم

آج تحصیلدار ذچلڈارہ محمد معروف قادری کی سربراہی میں تحصیل ذچلڈارہ کے چنجمولہ اور دیگر ملحقہ گاؤں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو ایک مہم کے دوران ہٹایا گیا۔

اس مہم میں نائب تحصیلدار زچلڈارہ غلام احمد، پٹواری حلقہ نذیر احمد کے علاوہ جملہ پٹواریان اور دفتری عملہ تحصیل ذچلڈارہ نے حصہ لیا جس میں مدثر احمد، مشتاق احمد، عبدل احد، امتیاز احمد حکیم اختر، جلیل احمد کے علاوہ چوکی آفیسر زچلڈارہ جان صاحب اور پولیس عملہ نے اہم کردار نبھایا۔ مہم میں لوکل پنچایت اور معززین نے بھی حصہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کے پانچ بڑے اہسپتالوں میں آگ بجھانے والی گاڑیاں تعینات

تحصیلدار زچلڈارہ نے عوامی نمائندوں سے میٹنگ کی اور ناجائز تجاوزات کو از خود ہٹانے کیلئے لوگوں کو کہا۔ مقامی باشندوں نے اس مہم کی ستائش کی اور تحصیلدار کو اپنا تعاون دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.