ETV Bharat / city

Drugs Recovered in Kupwara کپوارہ میں ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 1:12 PM IST

پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک سرکاری ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddlers Arrested by Kupwara Police

کپوارہ میں ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک سرکاری ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن لال پورہ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او مشتاق احمد کی سربراہی میں کروسن لولاب میں ایک ناکہ لگا دیا۔ Large consignment of Drugs Recovered in Kupwara

انہوں نے کہا کہ ناکے کے دوران ایک گاڑی کو چیکنگ کے لئے روک دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے کوڈین کی450 بوتلوں پر مشتمل ممنوعہ منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی۔ بیان کے مطابق اس جرم کے مرتکب گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ Drug Peddlers Arrested in Kupwara

پولیس نے بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت مدثر احمد شاہ ولد مرحوم محمد عبداللہ شاہ جو محکمہ تعلیم کا ملازم ہے، اور ایثار احمد شاہ ولد امان اللہ شاہ ساکنان درد پورہ لولاب کے بطور کی ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شدگان نے ضبط شدہ ممنوعہ ادویات بیرون یونین ٹریٹری لایا تھا اور اس کو بیچنے کے لئے اپنے آبائی علاقے کی طرف جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs Worth Lakhs Recovered in URI اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد، دو افراد گرفتار

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ موصوف ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.