ETV Bharat / city

کپواڑہ: محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحتی میلے کا انعقاد - کپواڑہ ای ٹی وی بھارت خبر

کپواڑہ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے یک روزہ سیاحتی میلہ کا انعاقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس میلہ میں مختلف ثقافتتی پروگرامز بھی پیش کیے گئے۔

سیاحتی میلہ کا انعقاد
سیاحتی میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 5:39 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے لولاب وادی میں ایک سیاحتی میلہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف پروگرامز پیش کیے گئے۔

سیاحتی میلہ کا انعقاد

اس موقع پر نا ظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ سیاحت ضلع کپواڑہ کے صحت افزا مقامات کوجاذب نظر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے ہر سال ایسے میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ان میلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت لولاب وادی کے چنڈی گام علاقہ میں یہ میلہ منعقد کیا گیا۔

ناظم سیاحت کا کہنا تھا کہ کپواڑہ ضلع کی تہذیب بہت ہی مختلف اور خوبصورت ہے اور ایسے پروگرامز کے ذریعے یہاں کے کلچرل اور ثقافت کو فرو غ ملے گا۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ: "لولہ باغکی غل "نامی کتاب کی رسمِ اجرا

انہوں نے یقین دلایا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں کے سیاحتی مقامات کے بنیادی ڈھانچے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس دوران لولاب وادی کے لوگوں نے کہا کہ لولاب وادی جموں و کشمیر کے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے اور لولاب وادی کو قدرت نے ہر قسم کے دلکش نظارے بخشے ہیں۔ لوگ سیر و تفریح کے لئے آج بھی لولاب آتے ہیں۔ لوگو ں نے محکمہ سیاحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حسین وادی کی طرف اپنی بھر پور توجہ دیں تاکہ یہا ں کے صحت افزا مقامات کو مزید نکھارا جا سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.