ETV Bharat / city

Omar Abdullah on JK Situation: کشمیری عوام کو ہر سطح پر مظلوم بنا دیا گیا ہے، عمرعبداللہ - اہم خبر عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور کشمیری عوام کو ہر سطح پر مظلوم اور محکوم بنا دیا گیا ہے اور عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

kashmiri-people-are-oppressed-in-every-level-says-omar-abdullah
کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور محکوم بنا دیا گیا ہے، عمر عبداللہ
author img

By

Published : Jul 26, 2022, 5:10 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ ضلع کپواڑہ شمالی کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے قلعہ کی حیثیت رکھتا آیا ہے اور پارٹی میں اس ضلع کی اہمیت اور افادیت کو قائم و دائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع کپواڑہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور کشمیری عوام کو ہر سطح پر مظلوم اور محکوم بنا دیا گیا ہے اور عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ ایسے میں ہم پر اور زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کے شانہ بشانہ رہیں اور ان کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں تاکہ ان کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ تمام لیڈران اور عہدیداران ہر وقت عوامی مسائل و مشکلات اور مطالبات کو اُجاگر کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن زمینی سطح پر بھی اس کام میں سرعت آنی چاہئے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ضلع کپواڑہ نیشنل کانفرنس کا قلعہ رہا ہے اور اس ضلع سے وابستہ پارٹی لیڈران نے زرعی اصلاحات، مفت تعلیم، مفت طبی سہولیات اور تعمیر و ترقی میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور قلعہ کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ضلع سے وابستہ لیڈران، عہدیداران خصوصاً ورکروں کی ذمہ داری بنتی ہے اور آنے والے انتخابات میں اس نشست پر کامیابی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے پارٹی لیڈران کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی ورکروں کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں اور گھر گھر جاکر نیشنل کانفرنس کے ایجنڈا، جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے جاری نیشنل کانفرنس کی قانونی اور جمہوری جدوجہد اور دیگر امورات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.