سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں آج محکمۂ بجلی میں کام کررہا ایک جونیئر انجینیئر ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا ہے اور اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا۔
مہلوک کی شناخت انیل کمار پنڈت ولد سومناتھ کمار پنڈت ساکن نونطنوسہ پنڈت کالونی کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک کی اصلی سکونت جموں بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کپوارہ کے زرہامہ علاقے میں آتشزدگی، دو مکان خاکستر
وہیں پی ڈی ڈی ہندواڑہ نے جونیئر انجینیئر کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا، محکمہ کے مطابق مہلوک کی آخری رسومات جموں میں ادا کی جائیں گی۔