اجلاس کی قیادت پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری جاوید قریشی نے کی اور اس موقع پر پارٹی کے رہنما غلام نبی ڈار بھی موجود تھے۔
جے ڈی یو کے اسٹیٹ سکریٹری جاوید قریشی نے پارٹی میں شمولیت پر کئی ورکرز کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ لولاب کپوارہ کے طارق احمد نے آج پارٹی میں کئی ورکرز کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ ان کی شمولیت سے ضلع کپوارہ میں پارٹی مضبوط ہوگی۔
جنتا دل یونائیٹیڈ کے اسٹیٹ سکریٹری جاوید قریشی نے کہا کہ 'ہماری پارٹی جموں و کشمیر میں زمے دارانہ رول ادا کرے گی اور ہم عوام کے لیے ہر وقت جدوجہد کرتے رہیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے ذاتی مفاد کے لیے ایجنڈوں کا اعلان کرتے ہیں۔
جاوید قریشی نے کہا کہ کپوارہ کے عوام کا بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔ اہلیان کپوارہ کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک کیوں کیا جاتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹیڈ جموں و کشمیر میں غریب لوگوں کے لیے کام کرے گی اور ان کے مسائل کو ایوان میں اٹھائے گی۔