شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں میونسپل کمیٹی نے انورنامنٹ ہال میں جشنِ ہندوارہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی فنکاروں نے حصہ لیا۔جن میں کشمیری گیت گانے والے یوٹیوب پر مشہور فنکار اشفاق کاوا نے اپنے سنگیت سے حاضرین کو متاثر کیا۔ اس موقع پر فنکاروں کے علاوہ مقامی اسکولی بچوں نے بھی اپنی گیت پیش کئے اور دیگر طرح کے کلچرل پروگرام بھی پیش کئے۔جشن ہندوارہ پروگرام کا عنوان تھا پلاسٹک بین اور ڈرگ سے مکتی تھا۔ Plastic Ban and Drug Free Society جس پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ Handwara Celebration Held Successfully
اس موقع پر دیگر کئی طرح کے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ اس پروگرام میں مقامی کشمیری ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے جشن ہندوارہ میوزک کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد کشمیر کے مقامی فنکاروں اور ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقامی گلوکار اشفاق کاوا نے اسٹیج سنبھالا اور اپنے دلکش پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کیا۔ اس پروگرام میں پیپلز کانفرنس کے رہنما محمد سلیمان بٹ، میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر فاروق احمد ۔ٹریڈریس فیڈریشن صدر اعجاز صوفی ایمز اور ہندوارہ کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ اور مقامی افراد کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Jashn E Baramulla جشن بارہمولہ کے عنوان سے میوزیکل پروگرام کا اہتمام