جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں تیندوہ نے ایک کمسن بچہ پر حملہ کردیا،جس کے سبب اس کی موت ہوگئی، بتایا جا ر ہا ہے کہ گزشتہ شام ہندوارہ کے مونہ بل ہرل نامی علاقہ میں اپنے مکان کے صحن میں کھیل رہے چار سالہ ثاقب بڈھانہ پر تیندوہ نے حملہ کردیا،حملہ کے بعد تیندوہ ثاقب کو گھسیٹ کر جنگل کی جانب لے جارہا تھا،ثاقب کے اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر مقامی باشندے اپنے اپنے مکانوں سے باہر نکل کرتیندوہ کا پیچھا کیا،اور ثاقب کو واپس گھر لائے۔
مزید پڑھیں:Boy Mauled to Death in Handwara: ہندواڑہ میں تیندوے کا حملہ، چار سالہ لڑکا ہلاک
زخمی ثاقب کو علاج کےاسپتال میں داخل کیا گیا،تاہم تب تک اس کی موت ہوچکی تھی،اس سے قبل ہندوارہ کے راجپورہ نامی علاقہ میں تیندہ نے ایک کمسن بچہ پر حملہ کیا تھا۔