نمائندے کے مطابق لالپورہ ہیلتھ سینٹر میں ایک عمر رسیدہ خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے انجیکشن اور دیگر ادویہ تجویز کئے جنہیں تیماردار نزدیکی دوائی فروش سے خرید کر لے آئے۔
تیمارداروں کے مطابق جوں ہی نیم طبی عملے نے انجیکشن ہاتھ میں لیا تو اسے زائد المیعاد پایا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دریں اثناءضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تحصیلدار کو لالپورہ روانہ کرکے واقعے کی نسبت سخت کارروائی عملانے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی باشندوں اور تیمارداروں نے اس قسم کی حرکت کرنے والے دوا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔