ETV Bharat / city

کپوارہ: خاتون سمیت دو افراد کی عارضی پل کو پار کرنے کے دوران گر جانے سے موت - اردو نیوز کپوارہ

شمال کشمیر کے ضلع کپوارہ کے چوکی بل کرالہ پورہ علاقہ میں عارضی پل کو پار کرنے کے دوران خاتون سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔ جمعرات کے روز دو الگ الگ حادثات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک معمر خاتون سمیت دو افراد نالہ کہمیل میں ایک عارضی پل کو پار کرنے کے دوران گر کر غرقاب ہوگئے۔

elderly woman among two die of drowning in kupwara kralpora
خاتون سمیت دو افراد کی عارضی پل کو پار کرنے کے دوران گر جانے سے موت
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:23 PM IST

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبی زوجہ محمد سعید ساکن راشن پورہ کرالہ پورہ کسی کام سے تمنہ جارہی تھیں۔ اس دوران وہ تمنہ اور چوکی بل کے درمیان نالہ کہمیل پر عارضی پل پار کر نے لگیں، جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں گر کر غرقاب ہوگئیں۔

دیکھیں ویڈیو

بتایا جاتا ہے کہ معمر خاتون کے غرقاب ہونے کے چند منٹ بعد کھنہ بل چوکی بل کا جواں سال منظور احمد ریشی نالہ کہمیل پر بنایا گیا عارضی پل پار کرنے لگے، اسی دوران وہ اپنا توازن کھو کر نالے میں گرگئے۔

مزید پڑھیں: جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک دوبارہ بحال

مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی اور آدھا کلو میٹر دور صوبی اور منظور کو برآمد کرکے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.