شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے لنگیٹ یاروں علاقے میں ایک خاتون پر نامعلوم مبینہ منشیات کے عادی افراد نے حملے کرکے کانوں میں پہنے ہوئے سونے کے جمکے چھین لیں Ear Rings Snatching in Handwara ہے۔
اس دوران حملے میں خاتون بے ہوش ہوگئی جس سے سب ضلع ہسپتال لنگیٹ میں داخل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو جمعرات کے روز یاروں علاقے میں دو ممکنہ طور پر منشیات کے عادی افراد نے حملہ کر کے کان میں پہنے سونے کے جمکے چھین لیں ہے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ خاتون کو مقامی لوگوں نے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔
سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لنگیٹ کے ایک ڈاکٹر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔ انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ ارشاد احمد میر کے طور پر کی ہے۔
اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔