اس تقریب میں شمالی کشمیر کے شعراء نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر شجاعت بخاری اور علی محمد شہباز کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ہی محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
جوئے ادب کاج ناگ ہندوارہ کے صدر جاوید اقبال ماوری نے کہا کہ 'جگہ کی کمی سے انہیں اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔'
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'ادیبوں، قلم کاروں اور شاعروں کے لیے سرکاری سطح پر ہندوارہ میں ایک عمارت فراہم کی جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات دور کی جا سکے۔'