کپوارہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہنڈوارہ میں محکمۂ سوشل فارسٹری کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے پاپولر سفیدی کی شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران محکمۂ سوشل فارسٹری کی جانب سے ضلع کے کئی علاقوں میں لوگوں میں نئی قسم کے سفیدی کے درختوں کے پودے تقسیم کیے گئے اور لوگوں کو اس بارے میں جانکاریاں بھی دی۔ Distribution of plants in Kupwara by the Department of Social Forestry۔
ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈویژن کپوارہ ڈاکٹر فیاض احمد نے لوگوں سے کہا کہ روئی سفید والے درختوں کے متبادل اس میل سفیدی درخت کو سائنسی تحقیق کے بعد لگانے پر زور دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں روئی والے سفیدی کے درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ماحول آلودہ ہوا کرتا ہے۔ اسی کے مدنظر محکمۂ سوشل فارسٹری نے متبادل میل سفیدی درخت فراہم کیے ہیں۔ Plantation distribution by the Department of Social Forestry in Handwara۔
ڈاکٹر فیاض نے بتایا کہ پرانے زمانے میں یہ سفیدی کے درخت ایک زمیندار کا بینک ہوا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا محکمۂ سوشل فارسٹری نے اس سال یہ مہم شروع کی ہے کہ ضلع میں روئی والے سفیدی کے متبادل میل سفیدی کے درخت لگائے جائیں تاکہ زمینداروں کو فائدہ مل سکے۔
مزید پڑھیں:
ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈویژن کپوارہ ڈاکٹر فیاض احمد، رینج آفیسر سوشل فارسٹری اعجاز حسین، بی ڈی سی چیئرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت، سرپنچ ارشاد احمد، سرپنچ کلتورہ غلام احمد، سماجی کارکن فاروق احمد ڈار، پی آر آئی ایز اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔