تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات سرحدی ضلع کپواڑہ کے کلاروس علاقے میں بادل پھٹنے سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں خمریال نوابازار میں ایک کلوٹ ڈھ گیا ہے جس کے ساتھ ایک ٹپر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وہیں تیز بارشوں کے سبب خمریال نوابازار، سلیکوٹ، ہائی ہامہ گوس، کاشرے سمیت متعدد دیگر مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کئی رہائشی مکانات بھی زیر آب ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ شب کلاروس میں بادل پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں پانی کی طغیانی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ نے دھان کی فصل، ایک کلوٹ اور ایک گاڑی کو اپنی زد میں لیا ہے۔ پانی کے بہاو سے آس پاس رہنے والے میکین بھی پریشان ہیں ۔
وہیں سرکاری عہدایدارکے مطابق ان علاقوں کے لئے ٹیمیں روانہ کی گئی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید صورتحال پر نظر رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
ادھر خمرہال نالے کے آس پاس رہنے والے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اس نالے کا باندھ بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال کا انہیں سامنا نہ کرنا پڑے۔