حنا جان ہل گرینج اسکول ہندواڑہ میں 8ویں جماعت کی ہونہار طالبہ ہیں اور شاٹھی گام گاؤں میں رہتی ہیں۔ حنا جان نے متعدد مضامین اور کالم لکھے ہیں، جن میں ’کیا معاون ہمیں سکھاتے ہیں‘، ’دی 3 ریئل بیسٹ فرینڈز‘، ’دی وائٹ اینڈ سو لانگ 4 جی‘ شامل ہیں اور جو وادی کے مشہور اخبارات گریٹر کشمیر، دی نارتھ لائنز میں شائع ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہندواڑہ: آزادی کا امرت مہوسوت کلچرل پروگرام کا انعقاد
حنا جان نے اپنی کتاب ٹو ’انفینٹی اینڈ مور‘ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو سال میں یہ کتاب لکھی ہے جب کہ یہ نان فکشن کتاب ہے۔ نان فکشن ناول میں زندگی کے حقائق پر روشنی ڈالی گئی۔ حنا جان نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے تعلیم ہو یا کھیل کا میدان ہمیشہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی گئی جس کے لیے انہوں نے فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔