شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب کے وانی ڈوروشاہ میں ایک کالا ریچھ تقریبا 20 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ ریچھ کو کنویں سے باہر نکلنے کی کوشش جاری ہے تاہم گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے نکالنے میں مشکل ہو رہی ہے۔
رابطہ کرنے پر محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'ایک ٹیم کو کنوئیں میں گرے ریچھ کو بچانے کے لیے بھیجا گیا ہے'۔
مزید پڑھیں: فوجی سربراہ ایم ایم نروانے نے ایل او سی کا دورہ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ 'ریچھ کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس قبل بھی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں اور جانوروں کے بحفاظت کنوئیں سے زندہ نکالا گیا ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ آئے دن جنگلی ریچھ علاقوں میں چلے آتے ہیں اور کئی بار ان ریچھوں کے حملے میں لوگوں کی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔