ETV Bharat / city

کپوارہ میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام،50 کروڑ روپیے مالیت کی ہیروئن ضبط

فوج، بی ایس ایف اورپولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کپوارہ کے ٹنگڈارسیکٹر میں دراندازی اورمنشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنادی۔

کپوارہ میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام،50 کروڑ روپیے مالیت کی ہیروئن ضبط
کپوارہ میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام،50 کروڑ روپیے مالیت کی ہیروئن ضبط
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 6:32 AM IST

جموں کشمیر کے کپوارہ میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام کردیا گیا اور 50 کروڑ روپیے مالیت کی ہیروئن ضبط کی گئی۔

فوج بی ایس ایف اورپولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی اورمنشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنادی۔ فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوج نے بی ایس ایف اورپولیس کےساتھ ملکر سرحدپار سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسمگلروں کو جب حفاظتی اہلکاروں نے للکارا تووہ رات کی تاریکی میں واپس بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ اپنے پیچھے منشیات کی ایک بھاری کھیپ چھوڑ گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل نے بتایاکہ سیکورٹی اہلکاروں نے منشیات کی یہ کھیپ ضبط کرلی ،جس میں 10کلوگرام ہیروئن ہے۔

بیان کے مطابق بین الااقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ منشیات کی مالیت لگ بھگ پچاس کروڑ روپے بنتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات اسمگلروں کیساتھ کچھ جنگجو بھی تھے، جو دراندازی کی کوشش کیلئے یہاں آئے تھے لیکن اُن کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی۔ منشیات اسمگلروں کو پاکستانی فوج کی پشت پناہی اورحمایت حاصل ہے کیونکہ منشیات اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کوکشمیرمیں ملی ٹنسی کوفروغ دینے کیلئے صرف کیاجاتاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.