ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق تقریب کے دوران کرگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی ہنوارہ نے کہا کہ کرگل وجے کی 20 ویں برسی پر ملک ان جانباز فوجیوں کے حوصلے اور بہادری کو یاد کرتا ہے۔
بتا دیں کہ تقریب میں ضلع ایس پی ہندوارہ اشیش مشرا، اے ایس پی فاروق حبیب وانی کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور اسکولی طلبا موجود تھے۔واضح رہے کہ سنہ 1999 میں پاکستانی فوج نے کرگل پر قبضہ کرلیا تھا۔ بھارتی افواج نے زبردست ہمت اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں وہاں سے واپس بھیج کر کرگل کی چوٹیوں پر ترنگا لہرایا تھا۔
تقریباً تین مہینے چلی یہ لڑائی 26جولائی 1999کو ختم ہوئی تھی اور تب سے اس دن کو 'کرگل وجے دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس لڑائی میں بھارت کے سینکٹروں بہادر جوانوں نے وطن کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔