ETV Bharat / city

کولگام میں تمام عبادت گاہوں میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد - کولگام میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر کے حکم نامے کے بعد ضلع کے مختلف مقامات پر موجود عبادت گاہوں میں ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔

کولگام میں تمام عبادت گاہوں میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 8:37 PM IST

کولگام میں آج بلدیاتی محکمہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تمام عبادت گاہوں، خانقاہوں اور مساجدوں میں ویکسین کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر ویکسین کا سب سے بڑا کیمپ زیارت شریف حضرت میر سعید حُسین سمانیؑ کے آستان عالیہ میں منعقد ہوا۔ جہاں پر 200 لوگوں کو ٹیکہ کیا گیا۔

کولگام میں تمام عبادت گاہوں میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

وہیں مونسپل کمیٹی کے چیئرمین منیب احمد زرگر نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے حکم نامے کے بعد ہی ضلع میں تمام مونسپل حدودوں کے اندر موجود مختلف مقامات پر طبی کیمپ لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام عبادت گاہوں، مساجدوں اور زیارت گاہوں کے ساتھ ساتھ مندروں کے صحن میں ٹیکہ کاری چل رہا ہے۔ ضلع میں آج دن میں چار سو سے زائد افراد کو ٹیکہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں نے عہد لیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع کے تمام مونسپل حدودوں کے اندر رہنے والے افراد کو ٹیکہ لگائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.