ریجنل ٹرانسپوٹ دفتر اور محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے جمعرات کو یہ پروگرام ضلع کے لارو بس اسٹینڈ میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے علاوہ کولکتہ آرٹ اینڈ میڈیا سے وابستہ فنکاروں نے مختلف انداز میں ٹریفک قوانین کو عملانے سے متعلق اپنے مقالات، تقاریر اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔
اس موقعے پر پروگرام میں آئے ہوئے ڈرائیور صاحبان کا طبی معائنہ بھی کیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے آر ٹی او زبیر احمد کا کہنا تھا کہ ’’ہر سال سرکار کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق ٹریفک ہفتہ منایا جاتا ہے، تاہم وہ بیداری مہم صرف ایک ہفتے تک محدود رہتی ہے۔‘‘
کولگام میں منعقدہ اس ٹریفک بیداری مہم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آرٹ یا ثقافتی پروگراموں کے ذریعے پہنچائے جانے والے پیغام کے دور رس نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔