اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ نے محکمہ جل شکتی اور محکمہ بجلی کے افسران کو ضلع میں مسلسل پانی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
اس دوران انہوں نے میونسپل حکام پر زور دیا کہ وہ صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ٹاؤن کولگام میں خراب لائٹس کی مرمت کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمۂ شیپ ہسبنڈری کے افسران کو بھی قربانی کے جانوروں کی منڈی قائم کرنے کے ہدایات جاری کی تاکہ لوگوں کو قربانی کے جانور خریدنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
عید کے پیشِ نظر ٹریفک حکام کو بھی قصبے میں ٹریفک کی نقل و حمل کو احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ محکمۂ صحت کو بھی مستعد رہنے اور کووڈ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے علاوہ عید کے نزدیک ایمبولینس مہیا رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے خاطر مارکیٹ چیکنگ ٹیم کے تشکیل کے لیے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
میٹنگ میں موجود اوقاف اور ٹریڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی دوکانوں اور مساجد میں کووڈ ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے کی ہدایات کی گئیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ دیولپمنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر روینیو، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کولگام کے علاہ اوقاف کمیٹی، ٹریڈرس ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران بھی موجود تھے۔