ETV Bharat / city

دمحال ہانجی پورہ: شارٹ سرکٹ سے لاکھوں کا نقصان

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو اطلاع بھی دی کہ گاؤں میں ایل ٹی لائن پر سفیدہ کا درخت گر گیا ہے اور بجلی سپلائی کو فوری منقطع کیا جائے لیکن اس کے باوجود بجلی کو بحال رکھا گیا۔

short circuit caused massive damage in Damhal area of kulgam
دمحال ہانجی پورہ: شارٹ سرکٹ سے لاکھوں کا نقصان
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:45 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے گاندوانی دمحال ہانجی پورہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب گاؤں میں ایک شخص سفیدہ (درخت) کاٹ رہا تھا کہ اچانک سفیدہ گاؤں کے بجلی کی ترسیلی لائن (11 ہزار وولٹ) پر گر گیا جس کے نتیجہ میں شارٹ سرکٹ ہوا اور گاؤں میں بجلی سے چلنے والے آلات تباہ ہو گئے۔

دمحال ہانجی پورہ: شارٹ سرکٹ سے لاکھوں کا نقصان

گاؤں میں درجنوں مکانوں میں بجلی فیٹنگ کو بھی نقصان ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو اطلاع بھی دی کہ گاؤں میں ایل ٹی لائن پر سفیدہ گر گیا ہے اور بجلی سپلائی کو فوری منقطع کیا جائے لیکن اس کے باوجود بجلی کو جاری رکھا گیا جس کی وجہ سے گاوں میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر لاپروائی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے درخت کاٹنے والے شخص کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.