ETV Bharat / city

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن - مُرن

محاصرے میں لیے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور جگہ جگہ سکیورٹی اہلکاروں کے پہرے لگا دئے گئے ہیں۔

several areas in south kashmir under cordon and search operation
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 8:50 AM IST

Updated : Jun 12, 2020, 9:32 AM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ اور ضلع کولگام کے گوپال پورہ میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

دونوں علاقوں میں سکییورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق محاصرے میں لیے گیے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، اور جگہ جگہ سکیورٹی اہلکاروں کے پہرے لگا دئے گئے ہیں۔

ادھر پلوامہ ضلع کے ہی مُرن علاقہ میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف 183 بٹالین اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرش آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کولگام کے نہامہ گوپال پورہ میں سکیورٹی فورس کا محاصرہ پُر امن طریقہ سے اختتام کو پہنچا ہے تاہم راجپورہ میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔

Last Updated : Jun 12, 2020, 9:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.