ETV Bharat / city

قاضی گنڈ: ٹول ٹیکس معاف کرنے سے متعلق احتجاج - protest in gazigund

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ فور لین ٹینل کے دونوں اطراف کے لوگوں نے نجی گاریوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کے لیے آج احتجاج کیا ہے۔

قاضی گنڈ:ٹول ٹیکس معاف کرنے کو لے کر احتجاج

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 4:36 PM IST

نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا نے ساڑھے آٹھ کلومیٹر لمبے بانہال قاضی گنڈ فور لین ٹنل پر ٹول ٹیکس لینے کا سلسلہ ہفتے کے روز سے شروع کیا ہے۔اس بیچ ٹنل کے دونوں اطراف کے لوگوں نے نجی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مثتثنیٰ رکھنے کی حکام سے مانگ کی ہے۔

قاضی گنڈ:ٹول ٹیکس معاف کرنے کو لے کر احتجاج

اطلاع کے مطابق سیاسی کارکن فاروق احمد بٹ کی قیادت میں منزموہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے ٹول پلازہ قاضی گنڈ کے نزدیک ٹیکس معاف کرنے اور مقامی نوجوان کو روزگار فراہم کرنے کو لے کر ایک پر امن احتجاج کیا۔

فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ٹنل تعمیر ہونے سے اُن کے علاقی کی کافی زمین ٹینل کی زد مین آگئی ہے

ان کے مطابق ٹینل کے کام سے علاقے میں پانی کے حوالے سے بھی بہت مشکلات درپیش ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹنل کے دونوں اطرف کے علاقوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے اور ساتھ ہی مقامی نوجوان کو روزگار فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے ایس ڈی پی قاضی گنڈ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ معاملہ حکام کے نوٹس میں لائیں گئے اور جلد از جلد انہیں راحت ملے گی۔
ہم آپ کو بتادیں کہ یہ سرنگ جموں صوبے کے بانہال اور جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ کے مابین سڑک کے 35 کلو میٹر کے فاصلے کو 16 کلو میٹر تک کم کردے گی۔ جواہر ٹنل اور شیطان نالہ میں بھاری برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب اس ٹنل کے مکمل ہونے سے انہیں راحت مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.