احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں پینے کا پانی سالوں سے نہیں مل رہا ہے۔ مقامی افراد ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ متعدد بار اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی محکمے سےاس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کی پریشانی کا ازالہ ہو۔
مزید پڑھیں:
وہیں، محکمہ کے انجینئر کے مطابق علاقے میں پینے کے صاف پانی کے لیے جے جے ایم اسکیم کے تحت کام کیا جائے گا اور جلد ہی اسکیم کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو 15 دنوں کے اندر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔