کولگام: ضلع کولگام کے ہانند چولگام کے مقامی آبادی نے محکمہ ایریگیشن اور متعلقہ ایجنسیوں کے خلاف زبردست احتجاج Protest in Kulgam Against Irrigation Dependent کیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق رات کے اندھرے میں محکمہ ایریگیشن اور مختلف ایجنسیوں نے غیر قانونی طریقے سے پیبلک غسل خانے کو منہدم کیا Demolition of Public Bathroom ہےْ
مقامی لوگوں کے مطابق کئ دہائی قبل اس غسل خانے کو مقامی آبادی نے تعمیر کیا تھا جس سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ ہوتا تھا۔
لوگوں نے محکمہ ایریگیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے بغیر کسی جواز کے اس غسل خانے کو منہدم کیا ہے۔ مقامی لوگ محکمہ اریگیشن سے اسے دوبارہ سے بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہیں اس معاملے پر محکمہ اریگیشن کے ایک عہدادار نے کہا کہ اس غسل خانے کی شکایت گورنر پورٹل پر کسی نے درج کی ہے جس کی وجہ سے انہدامی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولگام: ریڈونی میں محکمۂ ایریگیشن کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ غسل خانے سے کئی گھروں کو نقصان ہوا ہے جس کے سبب محکمے نے اس غسل خانے کو منہدم کر دیا ہے۔