اس دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آئے دن بی جے پی کارکنان کا قتل کیا جارہا ہے جو کہ باعثِ تشویش ہے'۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس معاملہ کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی'۔
واضح رہے کہ کل نامعلوم بندوق برداروں نے جاوید کو ان کے گھر میں گولی مارکر ہلاک کیا۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ دو برس کے اندر بھارتیہ جنتا پارٹی کے 23 کارکنان کو ہلاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سیاسی انتقام کے لیے تحقیقاتی ایجنسیز کا استعمال ہورہا ہے: محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ 'ان کی شہادت ضرور رنگ لائے گی، جو لوگ کشمیر کی بات کرتے ہیں ان کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔