ETV Bharat / city

کولگام میں مرحلے وار طریقوں سے دُکان کھولنے کی اجازت

ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ کے مطابق ضلع کے ڈگری کالج، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، جے این ایم اکلاویہ کالج سمیت چھ الگ الگ عمارتوں کو کووڈ مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے، جن میں ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:36 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں واقع بوگنڈ علاقے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کولگام میں مرحلے وار طریقوں سے دُکان کھولنے کی اجازت

انتظامیہ نے آمدورفت پر قدغن لگائی ہے جبکہ علاقے کو حساس قرار دیتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

وہیں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلع کولگام میں انتظامیہ کے حکم نامے کے بعد پورے ضلع میں مرحلے وار طریقوں سے دُکانیں و دیگر کئی کاروباری اداروں نے احکامات پر عمل کیا۔ دراصل انتظامیہ نے علاقے میں مرحلے وار طریقے سے دُکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

اس دوران ضلع کے تمام علاقہ جات میں دُکانیں و ٹرانسپورٹ نظام بھی کسی حد تک متاثر رہا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ کے مطابق ضلع کے ڈگری کالج، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، جے این ایم اکلاویہ کالج سمیت چھ الگ الگ عمارتوں کو کووڈ مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے، جن میں ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع میں کئی علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں رکھا گیا ہے اور ان علاقوں کے آنے جانے کے راستوں کو تاروں سے بند کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.