جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نورآباد علاقے کے متعدد گاؤں کی سڑکوں میں گڑھوں کی کثرت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی نے دس برس قبل ہی اس سڑک کو نئے سرے سے بنانے کی نشاندہی کی تھی لیکن دس برس کا وقت گزر جانے کے بعد بھی سڑک اپنی پرانی حالت پر ہی برقرار ہے۔
سڑک کے درمیان میں اس قدر بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو بھی کافی زیادہ پریشانی ہوتی ہے، اگرچہ ہم لوگوں نے متعدد دفعہ متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کرائی جائے اور اس میگڈم بچھایا جائے۔