کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام میں خاتون ٹیچر اور راجستھان کے بینک منیجر کی مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد قاضی گنڈ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے زیر اہتمام پُرامن مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس معصوم شہریوں کے ہلاکتوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فیڈریشن کے سکریٹری مظفر احمد کا کہنا ہے کہ 'کشمیر ہمیشہ سے بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے، تاہم کچھ طاقتیں اس بھائی چارے کو زک پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں پر فوری روک لگانے کی مانگ کی ہے۔ Protest Against Attack on Civilian
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک بینک منیجر کو گولی مار پر ہلاک کر دیا۔ بینک منیجر کی شناخت وجے کُمار کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کولگام کے علاقائی دیہاتی بینک برانچ کے منیجر کو آج صبح آرے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار دی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، بینک منیجر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ Bank Manager Shot Dead in Kulgam
تفصیلات کے مطابق آج صبح عسکریت پسندوں نے کولگام میں ایک بینک منیجر کو گولی مار دی۔ اس حملے میں بینک منیجر وجے کمار کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کمار راجستھان کا رہنے والا تھا۔ اس سے قبل عسکریت پسندوں نے کولگام میں ہی ایک خاتون ٹیچر کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ عسکریت پسند یہاں عام شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کمار کولگام کے موہن پورہ میں علاقائی دیہاتی بینک میں منیجر تھا۔ آج صبح مشتبہ عسکریت پسند نے اس پر فائرنگ کردی جس میں منیجر کی موت ہوگئی۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔