مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے آج پرنسپل سیشن کورٹ میں 'نیشنل لوک عدالت' کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ جس میں بار ممبران، کیسز سے متعلق افراد اور دیگر عملہ موجود رہے۔
وہیں اس موقع پر کئی کیسز کا موقع پر ہی نپٹارہ کیا گیا جبکہ کافی دیر سے زیر التو کیسز کی بھی سماعت کی گئی۔ وہیں شرکاء نے عدلیہ کے اس اقدام کی ستائش کی اور اسے عوام کے لیے اچھا قدم قرار دیا۔
دراصل کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لوک عدالتوں و دیگر سرگرمیاں عدالت عالیہ میں کم ہوتی ہیں۔ وہیں آج نیشل لوک عدالت میں بجلی، ٹریفک چلان و دیگر کئی کیسز زیر بحث لائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مولوی شوکت شاہ قتل کیس میں پانچوں ملزمین بری
واضع رہے کہ ضلع میں تین جگہوں دمحال ہانجی پورہ، قاضی گنڈ اور کولگام کورٹ میں دو الگ الگ بینچ لگائے گئے تھے۔ ضلع میں کل چار بینچ لگائے گئے تھے۔