ضلع میں اس وقت ہزاروں کنبے دودھ کے کاروبار سے بالواسطہ یا بلا واسطہ منسلک ہے۔
دفتری ریکارڑ کے مطابق ضلع میں اس وقت 71 ہزار 500 دودھ دینے والی گائیں ہیں اور روزانہ ہر گائے کے دودھ دینے کی اوسط ساڑھے گیارہ لیٹر ہے۔
ضلع میں ہر روز پانچ لاکھ لیٹر دودھ بازار میں فروخت کیا جاتا ہے۔ 25 روپیے کی سرکاری قیمت کے حساب سے ضلع کو ماہانہ 56.40 کروڑ جبکہ 678.40 کروڑ سالانہ آمدنی ہوتی ہے، جو پوری ریاست کے علاوہ درجنوں باقی اضلاع میں سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ اس شعبےکو مزید فروغ دینے کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔