ETV Bharat / city

شوپیاں میں ایک عسکریت پسند گرفتار - एक आतंकी गिरफ्तार

جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مجمرگ زینہ پورہ علاقے میں جمعہ کے روز لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شوپیاں:عسکریت پسند گرفتار
شوپیاں:عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 9:18 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 1 آر آر اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز ضلع شوپیان کے مجمرگ گاؤں کے باغ میں ایک مشتبہ افراد کو دیکھا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی تلاشی کے بعد اس کے قبضے سے ایک گرینیڈ اور گولیوں کے کچھ راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے گرفتار شدہ شخص کی شناخت لشکر طیبہ سے وابسطہ سرگرم عسکریت پسند کامران بشیر حجام ولد بشیر احمد حجام ساکن بابہ پورہ زینہ پورہ شوپیان کے طور پر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامران بشیر گزشتہ دس روز سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔

مزید پڑھیں:شوپیان انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے آج ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.