ETV Bharat / city

کولگام: آسمانی بجلی گرنے سے اسکول کا کمپیوٹر لیب تباہ - etvbharat

جموں و کشمیر کے کولگام کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کولگام: آسمانی بجلی گرنے سے اسکول کا کمپیوٹر لیب تباہ

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 3:59 PM IST

کولگام کے سیاحتی مقام اہرہ بل کے علاوہ پیر پنچال پہاڑی حدود میں واقع متعدد علاقوں میں بھی شدید برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کولگام: آسمانی بجلی گرنے سے اسکول کا کمپیوٹر لیب تباہ

ضلع کے نورآباد، دیوسر، کولگام، ہوم۔شالی بُگ، دمحال ہانجی پورہ، کنڈ اور دیگر مقامات پر برفباری کی وجہ باغات اور سیب کی کاشت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور باغ مالکان نے حکومت سے اس سلسلے میں توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر کیلم کولگام علاقے کے ایک سرکاری اسکول میں واقع کمپیوٹر لیب کو آسمانی بجلی گرنے سے نقصان پہنچا ہے۔ لیب میں رکھی الکٹرانک اشیاء تباہ ہوگئیں۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق کمپویٹر لیب میں موجود کمپیوٹر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کولگام: دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

دریں اثناء نیشنل کانفرنس کی سینیئر رہنما سکینہ ایتو، پی ڈی پی رہنما صوفی عبدالغفار اور کانگریس رہنما محمد امین بٹ نے کہا کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا اور کسانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.