محکمہ دیہی ترقی کولگام نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کی پہل کرتے ہوئے دمحال ہانجی پورہ میں ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کرتے ہوئے اسے عوام کے نام وقف کیا ہے۔
ڈی سی کولگام نے اسٹیڈیم کا رسم افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر اے سی ڈی، بی ڈی او اور پنچایتی راج نمائندے موجود تھے۔
مہمانوں نے اسٹیڈیم کو نوجوانوں کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کھیل کود کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نوجوانوں کے تئیں خوش آئندہ قدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی، کشمیر میں وفد روانہ کرنے کے حق میں