ETV Bharat / city

'تصادم سے قبل عسکریت پسندوں کو خود سُپردگی کا موقع دیا گیا تھا' - JAMMU AND KASHMIR

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپورہ علاقے میں ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

Kulgam encounter: Police had appealed militants to surrender
تصادم سے قبل عسکریت پسندوں کو خود سُپردگی کا موقع دیا گیا تھا
author img

By

Published : May 31, 2020, 7:05 AM IST

وانپورہ کھڈونی کولگام میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ سے قبل سکیورٹی فورسز نے یہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کو خودسُپردگی کرنے کی پیش کش کی تھی اور کئی مرتبہ انہں آگاہ کیا کہ وہ ہتھیار چھوڑ کر باہر آجائیں اور خود سُپردگی کر دیں۔

تصادم سے قبل عسکریت پسندوں کو خود سُپردگی کا موقع دیا گیا تھا

اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی موصول ہوا ہے جس میں سیکورٹی فورسز اہلکار عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کرنے کو کہہ رہے ہے۔ تاہم عسکریت پسندوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور اس کے بعد تصادم شروع ہوگیا، جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے ۔ عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ 'اندر کوئی ہے، اگر ہے تو باہر آجاؤ، آپ کو 5 منٹ دیئے جاتے ہیں، 5 منٹ کے اندر اندر باہر آجاؤ، اگر باہر آئے، تو کپڑے نکال کر آنا، ہتھیار نیچے رکھ کر باہر آنا، آپ کو موقع دیا جا رہا ہے کہ آپ سرینڈر کرو۔'

واضح رہے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپورہ علاقے میں ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے شاکر احمد اور بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے اور دونوں مقامی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.