کولگام کے آمنو میں کچھ روز قبل آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک گھر کا سارا سامان راکھ میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن اور رحمتِ عالم فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین کو امداد فراہم کی گئی۔
غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے متاثرین کو بستر، کمبل، ملبوسات، بچوں کے لیے کتابیں و دیگر ضروری اشیاء دی گئی۔ وہیں علاقے کے غریب بیمار افراد کو فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کولگام: منوج پنتھ نے عسکریت پسندی سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار عبدالرشید نے بتایا کہ لوگ فاؤنڈیشن کی بھرپور مدد کرتے ہیں جب کہ اسی امداد کو مستحقین تک پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات و دیگر موقعوں پر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد کی بھرپور مدد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے۔