'ہر گھر ہریالی' عنوان کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام (Kulgam) میں مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا آغاز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل چیئرمین محمد افضل اور ضلع ترقیاتی کمشنر (DC Kulgam) بلال محی الدین بٹ نے باضابطہ طور پر شجرکاری مہم سے شروع کیا۔
اس موقع پر قبائلی علاقوں کے رہائش پزیر کمبوں میں سولر لائٹس تقسیم (Solar lights) کی گئی جبکہ جنگلات کی کٹائی کی روکھ تھام اور زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے پر زور دیا گیا تاکہ ضلع کو ہرا بھرا بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:'Har Ghar Dastak': کولگام میں ہر گھر دستک مہم کا آغاز
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین محمد افضل نے کہا کہ کولگام میں ہر گھر ہریالی کی مہم شروع ہوئی ہے۔ ایسے میں ضلع کے مختلف گاؤں میں شجرکاری کی (Plantation drive) جائے گی۔ اس موقع پر متعلقہ محکمے کے آفسران بھی موجود تھے۔