ETV Bharat / city

کولگام: عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - CASO in kulgam

کولگام میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد آج صبح سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرہ میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردی، تصادم کے دوران عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

firing during CASO in kulgam, militants escape
کولگام: عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 8:45 AM IST

Updated : Apr 11, 2020, 12:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ نندی مرگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم عسکریت پسندوں کے فرار ہونے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔ تاہم عسکریت پسند فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے

کولگام: عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب

سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا تھا اور تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 'عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن فورسز نے گولہ بارود برامد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی علاقہ میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے ایک شہری کو ہلاک کیا تھا اور بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ واقعہ میں ملوث عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.