گذشتہ دو روز سے وادی کے بیشتر قصبہ جات کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہے۔
دکانداروں خاص کر روٹی اور بیکری والوں نے دکانوں کے باہر سڑکوں پر کئی میٹر تک سامان لگا رکھا ہے۔ اس سے لوگوں کو سخت دقتیں پیش آرہی ہیں۔
اس سب سے مسافر اور نجی گاڑیوں کی نقل و حمل میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سڑکوں اور فٹ ہاتھوں کو کھلا رکھا جائے۔