کولگام کے چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کے مطابق ، 22 اگست کو ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اور قاضی گنڈ اور ڈی ایچ پورہ میں ای لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔
کولگام کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف ملک اور سی جی ایم انوپ کمار شرما کی قیادت میں ای لوک عدالت منعقد ہوئی۔ اُدھر دمحال ہانجی پورہ میں منصف ریاض احمد چودھری اور قاضی گنڈ میں منصف مدثر احمد کی سربرایی میں ای لوک عدالت منعقد کی گئی۔
زیر سماعت 69 مقدمات میں سے 45 مقدمات کو چار تشکیل شدہ بنچوں کے ذریعے حل کیا گیا اور سیکشن 138 این آئی ایکٹ کے تحت ایک ریکوری کیس میں 350000 روپے کی رقم بطور تصفیہ طے کی گئی ، اس کے علاوہ 10 ٹریفک چالانوں میں 67900 جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کرائی گئی۔